لاہور (محمد قربان) ملک کی معروف اداکارہ و ماڈل انعم خان نے دو سال کے طویل وقفے کے بعد شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے، انر پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انعم خان کا کہنا تھا کہ کچھ ذاتی مصروفیات کے باعث شوبز انڈسٹری سے وقتی کنارہ کشی اختیار کی تھی. لیکن شوبز نگری کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی. انعم خان کا کہنا تھا کہ میری ایک پنجابی فلم ریلیز کے لءے بالکل تیار ہے جو رواں سال سلور اسکرین کی زینت بنے گی. جبکہ ان دنوں مختلف کمنیز کے کمرشلز کی شوٹنگ میں مصروف ہوں اور جلد میرے فینز مجھے ٹی وی اسکرین پر بھی ایک مختلف روپ میں دیکھیں گے.
bh02y0