لاہور (انر پاکستان) اسٹیج کی ڈانسرز آشا چوہدری، دیدار ملتانی، شمع رانا اور زارا شاہ کے فحش ڈانس پر مبنی ویڈیو کی وجہ سے محفل تھیٹر کے مالک شہباز بیگ کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے پاس ان ڈانسرز کی فحش ڈانس پر مبنی ویڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں۔ ان ڈانسرز نے سات روز میں جواب داخل نہ کیا۔ جس پر اب ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان فحش ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے کمشنر لاہور نے لاہور کے تمام تھیٹروں کو سیل کردیا تھا۔ اب ان ڈانسرز کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
100