161

پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کا قیام

لاہور (محد قربان) ناز تھیٹر کے حکیم داؤد تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے چیئرمین جبکہ محفل تھیٹر لاہور کے سید محمد یوسف صدر منتخب ہو گئے جبکہ ملک طاہر کو وائس چیئرمین چنا گیا تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس راوی تھیٹر شیخو پورہ کے چیئرمین ملک طارق محمود کی رہائشگاہ پر ہوا جہاں تھیٹر انڈسٹری کی بہتری کے لئے مختلف فیصلوں کے ساتھ ساتھ تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کی تنظیم سازی کا آغاز کیا گیا اجلاس میں تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے گئے اجلاس میں لاہور ڈویژن کی تنظیم کا اعلان کیا گیا حکیم داؤد کو چیئرمین سید یوسف کو اتفاق رائے سے صدر منتخب کیا گیا جنرل سیکرٹری کے لئے معروف رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا انتخاب کیا گیا ستارہ تھیٹر کے ملک طاہر عباس وائس چیئرمین منتخب کئے گئے ملک اکبر عباس کو فنانس سیکرٹری جبکہ پروڈیوسر چوہدری محمد اکرم کو سیکرٹری انفارمیشن منتخب کیا گیا سینئر نائب صدر کے لئے معروف اداکار و ڈائریکٹر پرویز خان کو اتفاق رائے سے چنا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر عہدوں کو اگلے مرحلے میں پر کیا جائے گا تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوتے ہی تقریب حلف برداری میڈیا کے سامنے ہو گی اور اس وقت ہی ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد و طریقہ کار سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا تمام ڈویژنل تنظیمیں مکمل ہونے کے بعد پنجاب کی تنظیم سازی ڈویژنل تنظیمیں مل کر کریں گی اجلاس میں حکومت سے لاہور ڈویڑن کے تھیٹرز کو کھولنے کا مطالبہ دہرایا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ تمام حکومتی قواعدو ضوابط پر انکی اصل روح کے مطابق عمل کرتے ہوئے صاف ستھری تفریح کو ممکن بنایا جائے گا جسے فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا جائے اور اس معاملے میں ایسوسی ایشن حکومت کا ہر ممکن ساتھ دے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں