142

لاہور میں تھیٹروں کی بندش، فنکار سراپا احتجاج

لاہور (محمد قربان) تھیٹروں کی بندش سے ہزاروں افراد کا معاشی قتل کیاگیا جبکہ فنکار برادری جو انتہائی حساس ہے ان کو ماراپیٹا گیا جو سراسرظلم اورزیادتی ہے اس گھناﺅنی حرکت میں ملوث لوگ میرے تھیٹرسے اس سارے واقعہ کی ڈی وی آر سمیت میرے لاکھوں روپے اور دیگر قیمتی سامان بھی لے گئے وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی اور نگران وزیراطلاعات عامر میر خداراہمیں انصاف دلائیں ورنہ اس کاروبارسے وابستہ ہزاروں افراد جوپہلے ہی مہنگائی اور معاشی حالات کی چکی میں پس رہے ہیں اپنی موت آپ مر جائیں گے قیصر ثناءاللہ خان نے کہاکہ میں خود فحاشی اورعریانی کے خلاف ہوں اور ایک عرصے سے اس مہم کو چلائے ہوئے ہیں میرے 9فیملی ڈرامے شائقین تھیٹردیکھ چکے ہیں اور ستم ظریفی دیکھئے اس ڈرامے” میراناجوکر “کے دوران ہلہ بولاگیا جسے اب ہزاروں فیملیاں دیکھ چکی ہیں میں نے تمام سرکاری حکام ‘ہوم ڈےپارٹمنٹ ومیڈیا کوڈرامہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر میڈیانمائندگان سمیت کئی اعلیٰ حکام یہ ڈرامہ فیملی سمیت دیکھ چکے ہیں میں قسم اٹھاکر کہتاہوں کی تماثیل تھیٹرمیں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوتا جہاں اس طرح کی کوئی غلط حرکت ہوتو ضروراس مےں ملوث فنکاروں ‘پروڈیوسرز اورتھیٹروں پر پابندی عائد کی جانی چاہئے کمشنر لاہور نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا وزیر اعلیٰ اور وزیر اطلاعات نے وہاں کارروائی کرنے کا کہاجہاں کوئی فحش ڈانس یا جملے بازی ہورہی تھی لیکن کمشنر نے سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکتے ہوئے ہزاروں افراد سے انکا روزگارچھین لیا خداراوزیر اعلیٰ اور وزیراطلاعات فوری طور پر تھیٹرکھولنے کا اعلان کریں اورمانیٹرنگ ٹیموں کو قبلہ درست کریں اس موقع پرپرڈیوسرزاورفنکاروں کی بڑی تعداد جن میں شاہد خان ‘شاہد نوشاد‘سرفرازوکی‘شکیل چن امجدرانا‘سعدیہ خان ‘غفورکوڈو‘وزسیم عباس‘خالد کٹورارائیٹرراحیل شاہ‘پروڈیوسروحید ودیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں