11

“مجھے تو تیری لت لگ گئی۔۔۔” گانے سے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی

ممبئی (انر پاکستان آن لائن) سری لنکن نژاد بھارتی حسینہ بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ جیکولن فرننڈہس کی آنکھ مستقل طور پر خراب ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت ہی کم عرصہ میں بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے والی اداکارہ جیکولین فرنانڈس آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘ کی پروموشن

میں مصروف ہیں۔ اداکارہ فلم میں مختلف سٹنٹس کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مارچ کے ماہ میں وہ فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں کہ ان کی آنکھ پرچوٹ لگ گئی تھی۔اسی سے متعلق اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ انسٹاگرام پر اپنی آنکھ کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی آنکھ کی پتلی صاف طور پر ٹیڑھی دیکھی جاسکتی ہے۔ جیکولین نے کہا کہ ان کی آنکھ کی پتلی مستقل طورپرٹیڑھی ہوچکی ہے جواب کبھی صحیح نہیں ہوگی، پر وہ شکرکررہی ہیں کہ وہ اس انجری کے بعد دیکھ سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں