5

بریکنگ نیوز: نامور سیاستدان نے اپنی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) میں ضم کر دی، تفصیلات اس خبر میں

لاہور (انر پاکستان آن لائن) پاکستان جسٹس پارٹی نے مسلم لیگ ن میں انضمام کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان جسٹس پارٹی نے مسلم لیگ ن میں انضمام اختیار کرلیا ۔ خیال رہے کہ پاکستان جسٹس پارٹی کے سربراہ معروف قانون دان ملک منصف اعوان ہیں ۔ واضح رہے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری

کی پارٹی کا نام بھی اس سے ملتا جلتا ہے لیکن یہ دونوں الگ الگ جماعتیں ہیں۔ افتخار چوہدری کی جماعت کا نام پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی ہے۔عام انتخابات 2018ءکیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج (پیرکو) آخری دن ہے ۔الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں(آج) پیر تک توسیع کی تھی ۔خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی بھی ( آج) پیر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔الیکشن کمیشن، ضلعی ریٹرننگ افسروں اور ریٹرننگ افسروں کے دفاتر اتوار کے روز بھی کھلے ر ہے جس کا مقصد امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے سہولت فراہم کرنا تھا۔آن لائن‘ نوائے وقت نیوزکے مطابق مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنے نمائندے کے ذریعے این اے 127 لاہور کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔قبل ازیں لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور حمزہ شہباز پیش ہوئے اور ٹکٹ کے حصول کیلئے انٹرویو دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 125 اور این اے 127 سے الیکشن لڑنے کیلئے درخواست کی ہے لیکن میں اپنی جماعت کی ورکر اور کارکن ہوں اور پارٹی قیادت پر ہی فیصلہ چھورٹی ہوں وہ مجھے کہاں سے ٹکٹ دیتے ہیں۔ این اے 125 بہت اچھا حلقہ ہے، سب کو پتہ ہے بیگم کلثوم نواز کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کو این اے 125 میں کس طرح روکنے کی کوشش کی گئی لیکن غیریقینی صورتحال اور برے حال میں بھی ہم نے 15 ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی۔ این اے 125 میں کچھ مقامی ایم پی ایز کے تحفظات اور مسائل ہیں تاہم یہ حلقہ بہت اچھا ہے اور وہاں مسلم لیگ(ن)کا ووٹ بینک بھی ٹھوس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں