19

لالی وڈ فلم “جیک پاٹ” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) اورینٹل فلمز کے بنیر تلے بننے والی نئی پاکستانی اردو فلم ’’جیک پاٹ‘‘ کا ٹریلر کل 10جون کو سوشل میڈیا پر لانچ کیا جارہا ہے ۔جس میں اداکار نور حسن، صنم چوہدری، ثناء فخر، اسماعیل تارا،ساجن عباس، ٹیپو،فائزہ خان، عنایت خان،بالی وڈ اداکارہ ریحانہ ملہوترا اور جاوید شیخ کے علاوہ سنگیتا، زارا شیخ، میرا، افتخار ٹھاکر، محمود اسلم، جان ریمبوسمیت دیگرمہمان اداکارکے طور پر پردہ سکرین پر نظر آئینگے۔ہدایتکار شعیب خان نے بتایا کہ فلم کی بنکاک میں پوسٹ پروڈکشن مکمل ہوچکی ہے اور اس کی پبلسٹی مہم عیدالفطر کے فورا بعد ملک بھر میں شروع کردی جائیگی جس میں پوری کاسٹ حصہ لے گی ۔انہوں نے بتایاکہ فلم کا ٹریلر چینلز سمیت تمام سینماؤں میں چلے گا۔اس فلم کے پروڈیوسر خرم ریاض، رائٹر بابر کشمیری، میوزک ڈائریکٹر نوید واجد علی ناشاد اور کیمرہ مین انوبھو بینسل ہیں۔واضح رہے فلم کا پچھلے ماہ ٹیزر لانچ کیا گیا تھا جس کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں