19

عمان میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

مسقط (انر پاکستان آن لائن) عمان میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی پاکستان زندہ باد فورم کمیونٹی کی طرف سے کمیونٹی کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور مقامی عمائدین سمیت دیگر اہم شخصیات کو مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پرتکلف افطار ڈنر دیا گیا. جس میں پاکستانی سفارتخانہ مسقط کے افسران امیگریشن کونسلر ڈاکٹر عاطف نوید،

ڈیفنس اتاشی کیپٹن رضوان اور محمد شاہد نے شرکت کی۔ پاکستان سوشل کلب عمان کے سابق ڈائریکٹرز میں سے محمد اسلم نواب ، سابق جنرل سیکرٹری سیدزادہ سخاوت بخاری شاہ، سید آفتاب گیلانی فنانس ڈائریکٹر محمد امجد فاروق، ریحان صدیقی، مرزا لیاقت، چوھدری شکور اعظم، محمد عارف، محمد شکیل، مہر محمد یوسف یعفور، شیخ محسن اور ڈاکٹر میاں ندیم انور بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں پاکستان سکول مسقط کے چیئرمین عبدالاحد، فنانس ڈائریکٹر محمد قیس بشیر، ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد نواز ہیکرو سمیت سابق ڈائریکٹر محمد عثمان لکهن، ڈاکٹر دلیپ، منظور الہی، محمد آصف سمیت مقامی عمائدین اور اوورسیز پاکستانیز کمیونٹی کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں