11

سلطنت عمان میں مقیم غیرملکیوں کی مشکلات میں اضافہ

مسقط (انر پاکستان آن لائن-نوید احمد کھوکھر) سلطنت عمان سے عید پر اپنے ممالک جانے والوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ فضائی کمپنیوں نے نرخ اتنے بڑھا دئیے کہ مسافروں کی چیخیں نکل گئیں ۔خاص طور پر پاکستان جانے والوں کے لیے سفر ناممکن ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عام دنوں میں

پاکستان کے لئے ریٹرن ٹکٹ 28ہزار سے 35ہزار تک مل جاتی ہے۔ مگر اب شاہین ائیر لائن کی سنگل ٹکٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے 62ہزار کی مل رہی ہے ۔عمان ائیر کی ٹکٹ ریٹرن ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ۔ائیر بلیو نے بھی کرایہ ڈبل کردیا ہے ۔جبکہ عام مزدور چالیس ہزار روپے سے پچاس ہزار روپے ماہانہ کماتا ہے۔اس کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے ۔پاکستانیوں نے کہا کہ ائیر لائن انڈسٹری تہواروں کے موقع پر مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے نہیں بلکہ چارہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے اور ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔ہم سالوں بعد اپنے پیاروں کے ساتھ عید گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں مگر کرائے ہماری پہنچ سے دور ہو گئے- کبھی پی آئی اے خصوصی پروازوں کے ذریعے اچھی سہولت دیتی تھی مگر اب اس کی پروازیں نہ ہونے کے برابر ہے جس سے ہم لوگ ایک بار پھر اپنوں سے دور عید گزارنے پر مجبور ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں