22

اب تیرا کیا ہوگا کالیا؟ اداکارہ سنہری خان کا دبنگ اعلان، پروڈیوسرز سر پکڑ کر بیٹھ گئے

لاہور (انر پاکستان آن لائن) اسٹیج انڈسٹری کی صف اول کی خوبرو اور شوخ و چنچل حسینہ اداکارہ سنہری خان نے دبنگ اعلان کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق اداکارہ سنہری خان عیدالفطر کے پرمسرت موقعہ پر بیدیاں روڈ پر واقع شالیمار تھیٹر میں پرفارم کر رہی ہیں لیکن ایبٹ روڈ پر واقع محفل تھیٹر کے پروڈیوسر اسحاق چوہدری نے سنہری خان نے “فیک پبلسٹی” بنوا کر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر اپ لوڈ کر دی جس پر مبارکبادوں کا ایک طویل سلسلہ شروع ہوگیا تو اداکارہ سنہری خان نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنے فیس بک اکاونٹ پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے ہوئے دبنگ اعلان کیا کہ تمام پبلسٹی جھوتی ہے وہ تو عید پر شالیمار تھیٹر میں پرفارم کرینگی

سنہری خان نے محفل تھیٹر کی جانب سے بنایا گیا پوسٹر بھی اپ لوڈ کیا ور اس کے اوپر بھی “فیک” کا اسٹیٹس لکھ دیا. جس پر اسحاق چوہدری کو ناقدین نے کڑے ہاتھوں لیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں