14

امریکی صدر ٹرمپ اور اداکارہ کم کاردیشن جیل میں بند 63 سالہ خاتون کے لیے مسیحا بن گئے

نیویارک (انر پاکستان آن لائن) تریسٹھ سالہ امریکی خاتون ایلس میری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر رہا کر دیا گیا، صدر ٹرمپ اور ٹی وی اسٹار کم کردیشن کے رہائی میں خصوصی کردار پر ایلس نے شکریہ ادا کیا۔ایلس میری جانسن کو منشیات اور منی لانڈرنگ کے جرم پر عمر قید کی سزا دی گئی تھی

گزشتہ ہفتے ہالی وڈ اداکارہ کم کردشین نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی اور انہیں قائل کیا کہ ایلس نے پہلی بار جرم کیا اور اتنی سخت سزا دی گئی جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے وائٹ ہائوس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا مسلمانوں کی تنظیموں نے بائیکاٹ کیا اور وائٹ ہائوس کے سامنے مسلم مخالف پالیسیوں پر احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان سمیت متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، تیونس، عراق، قطر، بحرین، مراکش، الجزائر اور لیبیا کے سفیروں، امریکی وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کو ماہ مقدس رمضان کی مبارک باد دی اور کہا کہ آپ سب حاضرین اور دنیا بھرکے مسلمانوں کو رمضان مبارک! مسلمان پورے دن پر محیط روزے کے اختتام پر افطار کرتے ہیں جو ماہ مبارک رمضان کے دوران روحانیت کی عکاسی کرتا ہے۔تاہم صدر ٹرمپ کے اس افطار عشائیہ کا مسلمانوں کی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے بائیکاٹ کیا اور وائٹ ہاوس کے سامنے مسلم مخالف پالیسیوں پر احتجاج کیا۔ ترجمان کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے کہا کہ ٹرمپ کی مسلمان مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کوئی مسلمان تنظیم افطار ڈنر میں شرکت کرنا نہیں چاہے گی۔

مسلم تنظیموں نے وائٹ ہائوس کے باہر سڑک پر بیٹھ کر افطاری بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں