15

عید پر پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

لاہور (انر پاکستان آن لائن) پاکستان حکومت نے عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ پر سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔اس حوالے سے جمعرات کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فلموں پر پابندی کا اطلاق عید سے دو دن پہلے شروع ہوگا اور عید کے بعد

دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔ نامور مضمون نگار وسیم صدیقی اپنے مضمون میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام فلم ڈسٹری بیوٹرز مقررہ مدت میں سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش نہ کریں۔عیدین کے دوران سنیما گھروں میں صرف مقامی فلموں کی نمائش کی اجازت ہوگی۔بتایا جاتا ہے کہ یہ اقدام مقامی فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے اٹھایا گیا ہے ۔ساٹھ کی دہائی سے کئی بار پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندیاں لگتی رہی ہے، جس کا دارومدار زیادہ تر دونوں ملکوں کے تعلقات میں گرمجوشی یا سردمہری سے جڑا ہوا ہے۔ادھر، بھارت میں پاکستانی ٹیلی ویژن چینلز کی جانب سے پیش کردہ اور نشر کیے جانے والے ڈرامے بہت مقبول رہے ہیں، جنہیں شوق سے دیکھا جاتا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اگر آپ رواں سال عید الفطر کے موقع پر بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ دیکھنے کا ارادہ کررہے تھے، تو اب اپنا ارادہ بدل دیں، کیوں کہ ’ریس 3‘ کے ساتھ ساتھ تمام بولی وڈ فلموں کی ریلیز پر پاکستان میں اس عید پابندی عائد کردی گئی ہے۔وزارت اطلاعات نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ

بولی وڈ فلمیں عیدالفطر اور عید الضحیٰ کے دوران پاکستان میں ریلیز نہیں ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں