26

حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب کا خاص صفحہ سوشل میڈ یا پر شیئر کردیا ،اس میں کیا لکھا ہے؟ پڑھ کر آپ کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی

لاہور (انر پاکستان آن لائن) معروف اداکاراور عمران خان کے قریبی ساتھی حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے ہی اس کا فہرست مضامین والا صفحہ لیک کردیا ہے ۔مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان کی کتاب کا صفحہ لیک کرتے ہوئے

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ جب ریحام خان کی ٹیم میں موجود ہمارے بہادر اور باضمیر مخبرنےبتایا کہ ریحام خان نے کتاب میں اپنی پیدائش کے باب کا نام ”A star is born “رکھا ہے تو مجھے لگا کہ یہ مذاق ہے لیکن جب مجھے 600سے زائد صفحات والی اس کتاب کا مسودہ ملا تو پتہ لگا کہ وہ درست بات کر رہا تھا ۔حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ مزید تفصیل جلد سامنے آئے گی۔حمزہ علی عباسی کی جانب سے لیک کیے جانے والے فہرست مضامین کے صفحے میں ویسے تو بہت سے باب ہیں لیکن ان میں حیران کن طور پرکچھ باب ایسے ہیں جن کے نام پڑھ کر سب حیران رہ گئے۔ واضح رہے کہ ریحام خان اور حمزہ علی عباسی کے درمیان گزشتہ روز سے سوشل میڈ یا پر نوک جھونک جاری ہے اور اس کا آغاز اس وقت ہوا جب ریحام خان کی جانب سے حمزہ علی عباسی کی ایک مبینہ دھمکی آمیز ای میل سامنے لائی گئی۔اس کے بعد سوشل میڈ یا پر ریحام خان اور احسن اقبال کی ایک مبینہ ای میل بھی سامنے آئی اور اس کے بعد دونوں کے درمیان سوشل میڈ یا پر جنگ چھڑ گئی جو ابھی تک جاری ہے ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ریحام خان نے اپنی ٹویٹ میں حمزہ علی عباسی کو دیا کرارا جواب، کہتی ہیں جو کچھ کرنا ہے کرلیں،

وہ ڈرنے والی نہیں، ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ کتاب ابھی شائع نہیں ہوئی، مسودہ حمزہ کے پاس کہاں سے آگیا، انہوں نے کہا کہ حمزہ کا کتاب کے مسودے تک رسائی کا دعویٰ فراڈ ہے۔ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کو انہیں بلاوجہ پریشان کرنے پر پولیس سے رجوع کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کی 2017 میں کی جانے ای میل ٹوئٹر پر جاری کر دی، کہا کہ حمزہ انہیں کافی عرصے سے پریشان کر رہے ہیں،مبینہ ای میل میں حمزہ عباسی نے ریحام سے متعلق اہم معلومات ہیک کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں