20

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت کئی کھلاڑی 2 ماہ سے تنخواہ سے محروم، وجہ کیا بنی؟ مداحوں کیلئے ناقابل یقین خبر آگئی

کراچی (انر پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کے اپنے ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) کی جانب سے 2 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان شفقت رسول بھی دو ماہ سے تنخواہ کے منتظر ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ادارے میں حاضری نہ لگانے پرپی آئی اے نے سرفراز احمد سمیت تمام کھلاڑیوں کی تنخواہ روک لی ہیں جس کے باعث کرکٹ اور پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے ساتھ ساتھ فٹ بال اورسکواش کے کھلاڑی بھی تنخواہ کو ترس گئے ہیں۔ اس ضمن میں رابطہ کیے جانے پر پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کا کہنا تھا کہ کسی کھلاڑی کی تنخواہ جان بوجھ کر نہیں روکی گئی ،آر پی سسٹم کے تحت تمام کھلاڑیوں کی حاضری لگتی ہے جس کے بعد ا ن کی تنخواہ آتی ہے، ممکن ہے آر پی سسٹم کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہوئے ہوں، یہ انتظامی مسئلہ ہے جو ایک سے دو روز میں حل کرلیں گے۔ ترجمان پی آئی اے کا مزید کہناتھا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی حاضری سے مستثنیٰ ہیں،کھلاڑی یا ان کے شعبے نے لسٹ اپ ڈیٹ نہیں کی ہوگی جس کی وجہ سے یہ معاملہ سامنے آیا۔یاد رہے کہ سرفراز احمد نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز ہی پی آئی اے سے کیا تھا اور اپنے کیریئر کا بہت بڑا حصہ اسی ڈیپارٹمنٹ کے لیے کھیلتے ہوئے گزارہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں