16

سلطنت عمان میں کرکٹ کا بخار

عمان (انر پاکستان آن لائن-نوید احمد کھوکھر) پاکستان سوشل کلب عمان کی روایت رہی ہے کہ ہر سال عمان میں جہاں رمضان المبارک کے متبرک مہینے میں سحر و افطار کا اہتمام بہت جوش و خروش سے کیا جاتا ھے وہیں سال ہا سال سے جاری عمان میں “رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ ” کا انتظار

بھی بہت شدت سے کیا جاتا ھے نماز تراویح کے بعد کرکٹ کے شائقین اس رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لئے طے شدہ کرکٹ گراونڈ کا رخ کرتے ھے عموما یہ ٹورنامنٹ پاکستان اسکول مسقط کی گراونڈ میں منعقد کیا جاتا رھا ھے لیکن چند سالوں سے بننے والے نئے عمانی قوانین کی وجہ سے اس سال یہ ٹورنامنٹ یحیی کنسٹرکشن کی گراونڈ پر منعقد کیا جا رھا ھے جو بوشر میں واقع ھے جس تک پہنچنے کے لئے گوگل میپ کا لنک مہیا کیا گیا ھے – اس ایونٹ کو رمضان المبارک کے مہینے میں اس لئے بھی منعقد کیا جاتا ھے کہ دیار غیر میں وہ نوجوان کھلاڑی جو کرکٹ کھیلتے ہیں اور عمان میں موجود ہیں ان کو اوقات کار کی وجہ سے عام دنوں میں ایسے مواقع ملنا میسر نہیں ھوتے – رمضان المبارک میں عمانی قوانین کے مطابق کام کرنے کے اوقات کار میں کمی کی وجہ سے ملازمت پیشہ نوجوان اور ان سے جڑے خاندان اور باقی پاکستانی کمیونٹی کے افراد اس میں دلچسپی لیتے ھوئے رات کو صحت مند تفریح کا لطف لینے کے لئے کرکٹ گراونڈ کا رخ کرتے ہیں جہاں پر کرکٹ میچز دیکھنے کے ساتھ ساتھ وھاں پر موجود پاکستانی باربی کیو ، چائے ، پراٹھے اور ٹھنڈے مشروبات کے اسٹالز کے علاوہ دیگر کھانے پینے کی اشیاء سے بھی لطف اندوز ھوتے ہیں – یہ میچیز رات 9:30 سے لے کر رات 12:30 تک جاری رھتے ہیں-

ویک اینڈز پر چونکہ اگلے دن چھٹی ھوتی ھے اس لئے شائقین کرکٹ اور خاص طور پر خواتین اور بچوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جاتا ھے – جہاں تمام کرکٹ سے محبت کرنے والے شائقین نئی نوجوان نسل کا ٹیلنٹ دیکھنے اور کرکٹ سے لطف اندوز ھونے کے لئے زیادہ تعداد میں کرکٹ گراونڈ تشریف لاتے ہیں – حالیہ انتخابات کے بعد چئیرمین پاکستان سوشل کلب عمان محترم میاں محمد منیر اور نئے بورڈ کی جانب سے پاکستان سوشل کلب کی گزشتہ روائیت کو برقرار رکھتے ھوئے رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد 25 مئی بروز جمعہ کیا جا رھا ھے – ھم امید کرتے ہیں کہ پاکستانی کمیونٹی زیادہ سے زیادہ اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے اور نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے گراونڈ میں تشریف لائے گی – اس ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر پاکستان سوشل کلب کے نو منتخب ڈائیریکٹر کلیم اختر اور اسپورٹس ونگ کے صدر اور عمان کی نامور شخصیت جمیل زیدی ہیں جبکہ اس ٹورنامنٹ کی ایگزیکیٹو کمیٹی میں چیئر مین میاں محمد منیر ، وائس چئیرمین محترم شبیر ندیم ، ڈائریکڑ چوھدری محمد عباس ، سیکرٹری جنرل زعیم اختر ، نو منتخب ڈائیریکٹر کاشف زعیم ، نو منتخب ڈائیریکٹر و سیکرٹری فنانس چوھدری اصغر ، ڈائریکٹر محمد علی فضل اور نو منتخب ڈائیریکٹر ناصر معروف کے علاوہ بورڈ کے باقی تمام ڈائیریکٹرز شامل ہیں-

اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں کئی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اس ٹورنامنٹ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ھے پہلا حصہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ جبکہ دوسرا حصہ ایم آر آئی بال کرکٹ ٹورنامنٹ پر مشتمل ھو گا – دونوں ٹورنامنٹس کے فائنل آخر میں ایک ہی دن یکے بعد دیگرے کھیلے جائیں گے -اس ٹورنامنٹ کی خاص بات شہرت یافتہ پاکستانی کھلاڑی وھاب ریاض کی اس میں شرکت ھے جو خصوصی طور پر اس “رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ ” کا فائنل دیکھنے تشریف لائیں گے اور شائقین کرکٹ اور ان کے پرستار ان سے مل بھی سکیں گے -اس ٹورنامنٹ میں انعامی رقوم کے علاوہ انعامات کا خصوصی سلسلہ بھی رکھا گیا ھے جن میں پاکستان کے لئے ریٹرن ٹکٹس اور بیشتر دیگر انعامات شامل ہیں – وہ پاکستانی کمپنیاں جو اپنی پراڈکٹ کو پرموٹ کرنا چاہیں ان کے لئے پاکستان سوشل کلب کا پلیٹ فارم ایسے ایونٹس پر ھر طرح سے حاضر ھے – پاکستان سوشل کلب آپکا اپنا ادارہ ھے اور ھم امید رکھتے ہیں کہ پاکستانی کمیونٹی ھمارے ان اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں