32

میوزیکل بینڈ “راگا بوائز” بڑا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور ( انر پاکستان آن لائن) ممبر برطانوی پارلیمنٹ خالد محمود اور پاکستانی ہائی کمیشن ابن عباس نے “راگا بوائز” کی 4 سال بعد انگلینڈ میں شاندار پرفارمنس پر انہیں خصوصی شیلڈ سے نوازا ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی رکن برطانوی پارلیمنٹ خالد محمود تھے۔

جنہوں نے عمدہ پرفارمنس پر پٹیالہ گھرانے کے راگا بوائز کو شیلڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح استاد حامد علیخاں نے اپنے فن کے ذریعے ملک اور بیرون ممالک پاکستان کا نام روشن کیا ‘ اسی طرح ان کے صاحبزادے بھی ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ راگا بوائز مختصر دورہ پر گزشتہ چند روز سے برطانیہ میں ہیں۔ جہاں قیام کے دوران انہوں نے لندن اور مانچسٹر کے علاوہ دیگر مقامات پرفارم کیا اور خوب داد حاصل کی۔ ان کی پرفارمنس سے محظوظ ہونے کیلئے پاکستانی ہی نہیں بلکہ ہندوستانی اور دیگر ممالک کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں