15

واٹس ایپ نے اپنی سروس کو مزید بہتر بنا دیا، کیا نیا ٹول متعارف کروا دیا گیا؟ جانیے

لاہور (انر پاکستان آن لائن) اگر تو آپ واٹس ایپ پر گروپس چیٹ کا حصہ بننا پسند کرتے ہیں بلکہ کسی گروپ کا انتظام سنبھالے ہوئے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے اس کے لیے چند چھوٹے مگر کارآمد فیچرز متعارف کرادیئے ہیں۔ واٹس ایپ کی جانب سے ایک بلاگ میں اعلان

کیا گیا ہے کہ اب گروپ ڈسکرپشن کو متعارف کرا دیا گیا ہے جو کہ تمام اراکین کو نظر آئے گی۔اسی طرح ایسی پابندیاں بھی سامنے آئی ہیں جو گروپ اراکین کو سبجیکٹ، آئیکن اور ڈسکرپشن ایڈٹ کرنے سے روک سکیں گی۔واٹس نیو کے بٹن پر ایک کلک کرکے گروپس میں نئی پوسٹس کو دیکھا جاسکے گا۔اسی طرح گروپ کے اندر اراکین کے لیے سرچ کرنا ممکن ہوگا، ایڈمن دیگر اراکین کے لیے ایڈمن پرمیشن ریمو کرسکیں گے مگر گروپ کو تشکیل دینے والے فرد کو ہٹانا ممکن نہیں ہوگا۔اور ہاں ایک اچھا فیچر یہ ہے کہ اگر صارف کسی گروپ کو چھوڑ دے گا تو اسے دوبارہ ایڈ نہیں کیا جاسکے گا۔یہ سب اپ ڈیٹس اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔ان فیچرز پر رواں سال مارچ سے کام جاری تھا اور پہلے بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا تھا، مگر اب یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں