11

آپ سب کو رمضان کریم مبارک ہو ۔۔۔۔ آصف زرداری کا امت مسلمہ کے لیے خصوصی پیغام سامنے آگیا

پشاور (انر پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے مطالبات جائز ہیں اور اے این پی کیلئے یہ مطالبات نئے نہیں بلکہ پارٹی یہ تمام مطالبات اپنے پلیٹ فارم سے کئی دہائیوں سے کرتی آئی ہے البتہ ہم ان تمام مسائل کا حل آئین

اور قانون کے مطابق چاہتے ہیں اور انہیں فوری طور پرحل کیا جانا چاہئے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے بذات خود اسلام آباد دھرنے میں شرکت کر کے برملا اعلان کیا تھا کہ ان کے مطالبات جائز ہیں اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ اس کا فوری طور پر نوٹس لے کر رابطہ کیا جائے اور ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں تاہم آج بھی ضرورت محسوس کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کیا جائے۔ ہم روز اول سے جمہوریت کی بالادستی ، آئینی و قانونی اور عدم تشدد کی بنیاد پر اپنی جدوجہدپر یقین رکھتے ہیں اورمستقبل میں بھی اسی بنیاد پر اپنی منزل کی جانب بڑھتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کوئی غیر آئینی اور غیر قانونی راہ اختیار نہیں کرنا چاہتی بلکہ آئین اور قانون کے دائرے میں مطالبات کی منظوری اور مسائل کا حل چاہتی ہے۔ جمہوریت واحد نظام ہے جس میں ہم سب کی بقا ہے لہٰذا ملک میں اس نظام کو چلنا چاہئے ، جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو اس کا نقصان صرف ملک کو ہو گا، انہوں نے کہا کہ تشدد دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور عدم تشدد کے ماحول کو پروان چڑھانے کیلئے پر امید ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں