16

کریم بلاک میں “چنگاری” بھڑک اٹھی

لاہور (انر پاکستان آن لائن) “چنگاری بائی بلیو فلیم” کریم بلاک میں لانچ کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سی ای او بلیو فلیم محمد کاشف نے نئی برانچ “چنگاری بائی بلیو فلیم” کا اففتاح کر دیا ہے. افتتاحی تقریب میں عام عوام پارٹی کے سربراہ سہیل ضیاء بٹ، پرائیڈ آف پرفارمنس راشد محمود، فلمسٹار مہک نور، ماڈل روینا خان، ٹی میکس پروڈکشن کے سی ای او اسد بیگ، یونیک ویز کے سی ای او ماجد نواز، ہدایتکار اسلم پھلروان، سماجی کارکن بلال خان، سینئر صحافی خضر عباس، ندیم سلیم اور راشد سپرا سمیت دیگر نے شرکت کرکے افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دئیے- شرکاء کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں ماضی کی طرح مستقبل میں بھی بلیو فلیم اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے معیاری اور لذیذ کھانے تیار کرتا رہے گا- اس موقعہ پر سی ای او بلیو فلیم محمد کاشف کا کہنا تھا کہ میں تمام دوستوں کا شکرگزار ہوں جو اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر یہاں پہنچے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں