16

سینئر شوبز جرنلسٹ زین مدنی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات

لاہور (انر پاکستان آن لائن) سینئر شوبز جرنلسٹ زین مدنی حسینی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات، تفصیلات کے مطابق سہ پہر تین بجے کے قریب زین مدنی اپنے گھر سے دفتر آرہے تھے کہ بھاٹی گیٹ کے قریب ٹریفک جام ہونے کے باعث گاڑی روکی تو دو موٹر سائیکل سوار آئے اور پستول دکھا کر ان کے دو موبائل فون اور پرس لےکر چلتے بنے- کلچرل جرنلسٹ فاونڈیشن آف پاکستان کے سینئر نائب صدر کے ساتھ ڈکیتی کی اس واردات کی شوبز حلقوں نے شدید مذمت کی ہے- انر پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زین مدنی کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کی اس واردات کے باعث تمام دوست احباب سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے. اور فی الحال 03008423665 یہ نمبر میں استعمال ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں