36

اسے کہتے ہیں ہاتھ دھو کر پیچھے پڑنا۔۔۔۔۔ عمران خان نے شریف خاندان کے حوالے سے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانی قوم بھی کپتان کے ساتھ کھڑ ی ہوگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے شاہد خاقان عباسی اورشہباز شریف دونوں استعفیٰ دیں، نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اسرائیل لابی مغرب میں پاکستان کے خلاف پروپگنڈا کر رہی ہے۔

ہندوستان کہتا ہے کہ کشمیریوں کو پاکستان بھڑکا رہا ہے، مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد یہ مؤقف اور مضبوط ہوا۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیان پر بھارت میں خوشیاں منائی گئیں، بیان سے پاک فوج کے خلاف تاثر گیا، ڈان لیکس میں نوازشریف نے انٹرنیشنل اسٹیبلشمٹ کو اپیل کی کہ مجھے بچاؤ۔شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کہہ رہے ہیں بھارتی میڈیا نےغلط سنا ہے جب کہ نوازشریف کا مطلب ہے ریاست دہشت گرد جانے سے روک سکتی تھی، یہ لوگ ہندوستان کی زبان بول رہے ہیں۔ پاکستان گرے لسٹ میں ہے، ایسے بیانات سے گریز کیا جائے۔انھوں نے کہا کیا ن لیگ پولیٹیکل پارٹی ہے، سیاسی جماعت کا ایک نظریہ ہوتا ہے، ان کا تو کوئی نظریہ ہی نہیں، نواز شریف نے جو کیا ہے اس سے بڑی غداری کیا ہوسکتی ہے، بھارت اس بیان کو آگے لے گیا تو پاکستان کا نقصان ہوگا۔عمران خان نے کہا یہ سب ڈاکو ہیں، شہبازشریف کی ایک ایک کمپنی میں کرپشن نکلے گی، ان کے بیٹے بھی کرپشن میں ملوث ہیں، نیب تحقیقات کرے حسن، حسین کے بھارت میں کتنے بزنس ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرپشن مافیا کے گرفت میں پھنسا ہوا ہے، مافیا کے مفادات ایک ہوتے ہیں لیکن نظریہ ایک نہیں ہوتا،

شاہد خاقان عباسی بھی کرپشن میں پورے ملوث ہیں، اس طوطے کی جان ایل این جی میں پھنسی ہوئی ہے، سوچتا تھا شاہد خاقان میں شاید تھوڑی اخلاقیات جاگ جائے۔عمران خان نے کہا فوج سے بھی ماضی میں غلطیاں ہوئیں میں نے سب سے زیادہ تنقید کی لیکن موجودہ صورت حال کوسمجھنے کی ضرورت ہے، پاکستان کے خلاف عالمی سطح پرایک سازش چل رہی ہے، مسلم ممالک کا حال دیکھ لیں ان کی مدد کے لیےکوئی آگے نہیں آیا، پاکستان کے خلاف بھی اسی قسم کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں