45

’’ میں یہ سین تب تک نہیں کرونگی جب تک ۔۔۔۔۔۔‘‘ سنی لیون نے بالی وڈ کے کس اداکار کا ایڈز ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا تھا؟ نام آپ کو بھی حیران کر دے گا

نئی دہلی (انر پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیونی کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ایسا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ بھارت بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ سنی لیونی نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز مہیش بھٹ کی فلم ”جسم 2“ سے

کیا تھا جس میں وہ رندیپ ہودا کیساتھ نظر آئیں۔اس فلم میںرندیپ ہودا اور سنی لیونی نے کئی بولڈ مناظر بھی فلمائے اور بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایسے مناظر عکس بند کروانے سے پہلے سنی لیونی نے رندیپ ہودا کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کا مطالبہ کیا۔رپورٹ کے مطابق سنی لیونی نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ وہ جاننا چاہتی تھیں کہ رندیپ ہودا کو کوئی بیماری بالخصوص ایڈز تو نہیں ہے۔دوسری جانب سنی لیونی کے شوہر ڈینیل ویبر نے ہمیشہ ایسی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ سنی لیونی نے کبھی ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔دوسری جانب معروف گلوکارہ میشا شفیع نے جنسی ہراساں کیے جانے کے معاملے پر گلوکار و اداکار علی ظفر کے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی گلوکار نے تردید کردی تھی۔بعدازاں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں 14 دن کے اندر معافی مانگنے اور دوسری صورت میں 100 کروڑ (ایک ارب) روپے تک ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

میشا شفیع کی جانب سے دیئے گئے قانونی نوٹس کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ‘علی ظفر پر لگائے گئے تمام الزامات درست اور حقائق پر مبنی ہیں اور وہ کسی صورت یہ الزامات واپس نہیں لیں گی’۔قانونی نوٹس کا جواب میشا شفیع کے وکلاء احمد پنسوٹا اور نگہت داد کی جانب سے تیار کرکے بھیجا گیا ہے۔4 صفحات پر مشتمل جواب کے مطابق، ‘علی ظفر حقیقت کو چھپا رہے ہیں، میشا شفیع نے کوئی جھوٹ نہیں بولا، انہوں نے وہی بتایا جو علی نے ان کے ساتھ کیا ہے’۔جواب کے مطابق ‘گلوکارہ ایک ادبی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، ان کی والدہ صبا حمید کا پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک مقام ہے اور میشا خود ایک بڑی فنکارہ ہیں، وہ کسی پر بھی تہمت نہیں لگا رہیں’۔مزید کہا گیا، ‘میشا پہلے اس لیے خاموش تھیں کیونکہ وہ بہت گھبرائی ہوئی تھیں اور اس صدمے سے باہر نہیں آ پارہی تھیں، لیکن جب انہوں نے علی ظفر کے خلاف آواز اٹھائی تو اس سے نا صرف وہ خود متاثر ہوئیں بلکہ ان کے دونوں بچے اور شوہر بھی متاثر ہوئے جبکہ اس سارے تنازع کے بعد دباؤ کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیئے ہیں اور اب وہ صرف ٹوئٹر پر موجود ہیں’۔میشا شفیع کا مزید کہنا تھا کہ اگر علی ظفر نے اپنا لیگل نوٹس واپس نہ لیا تو وہ سول اور فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کرنے کا حق رکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں