7

نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے ۔۔۔۔۔ نواز شریف کا ممبئی حملوں کے حوالے سے متنازعہ بیان، قوی معیشت کو کتنے کا ٹیکہ لگ گیا؟ دنگ کر دینے والے اعداد و شمار سامنے آگئے

کراچی (انر پاکستان آن لائن) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان کے باعث شدید مندی دیکھی گئی اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں مندی کا رجحان متنازع بیان کے بعد طلب کیے گئے

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد بھی جاری رہا اور 100 انڈیکس ایک ہزار 96 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 499 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مجموعی طور مارکیٹ میں 17 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 7 ارب 13 کروڑ روپے رہی۔کُل 337 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے صرف 35 کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، شدید مندی کے باعث 291 کمپنیوں کے شیئرز کی قدر میں کمی جبکہ 11 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروباری حجم کے لحاظ سے کمرشل بینکس کا شعبہ نمایاں رہا جس میں 2 کروڑ 3 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں