39

نامور پاکستانی گلوکار کی فلم ” ڈیول ان دی پیلس” میں انٹری

لاہور (انر پاکستان آن لائن) بین الااقوامی گلوکار شیر میانداد کی بالی ووڈ میں دبنگ انٹری, فلم ” ڈیول ان دی پیلس” کے دو گانے ریکارڈ کرا دیئے. تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ڈائریکیٹر وکرم سندھو کی فلم ڈیول ان دی پیلس کا میوزک شارجہ میں ریکارڈ ہورہا ہے. فلم کے میوزک ڈائریکٹر دلشاد شبیر کمار

نے اپنے اسٹوڈیو میں شیر میانداد کے دو گانے ریکارڈ کءے . شیر میانداد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں گانوں کی شاعری اور کمپوزیشن میری اپنی ہے اور میوزک ارینجمنٹ دلشاد کمار کا ہے. دلشاد کمار اے آر رحمان کے اسٹنٹ اور گلوکار شبیر کمار کے بیٹے ہیں جن کا مشہور گایا گانا ” جب ہم جواں ہوں گے”ہے. شیر میانداد نے کہا کہ امید ہے فلم کے گانے پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے میوزک لورر پسند کریں گے. میوزک ڈاءریکٹر دلشاد کمار نے کہا کہ شیر میانداد کو کم سنا ہے لیکن ان کے گانے کی بہت تعریف سنی تھی. یہ بڑے زبردست سنگر ہیں. ان کے ساتھ کام کرکےبہت مزا آیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں