52

تعزیتی ریفرنس’’سیلیبریٹنگ مدیحہ‘‘ کب اور کہاں ہوگا؟

لاہور (انر پاکستان آن لائن) اجوکا تھیٹر کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس’’سیلیبریٹنگ مدیحہ‘‘ 15 مئی کو الحمرا ہال میں سجایا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کی نامورفنی شخصیات مدیحہ گوہر کو فنی خدمات کے شایان شان شاندار خراج تحسین پیش کریں گی۔ پاکستانی ٹی وی اور تھیٹر کی نامور فنکارہ مدیحہ گوہر کی یاد میں

اجوکا تھیٹر کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقا د کیا جا رہا ہے جس کا مقصد لیجنڈ فنکارہ کوپاکستانی تھیٹر کو عالمی سطح تک پذیرائی کرانے سمیت یادگار فنی خدمات کے شایان شان خراج تحسین پیش کرنا ہے ، لاہور آرٹس کونسل کے ہال میں منعقدکئے جانے والے اس پروگرام میں شرکت کیلئے ہمسایہ ملک بھارت سے تھیٹر سے وابستہ فنکاروں اور ادیبوں کا وفد بھی شرکت کیلئے لاہور پہنچے گا جبکہ آئی اے رحمان ، جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال ، حسین نقی ، کامران لاشاری ، حسن امیر شاہ ، نعیم طاہر، عثمان پیر زادہ ، کیپٹن عطا ء ، پیرن بوگا اور نایاب فائزہ سمیت دیگرنامور شخصیات بھی پروگرام میں شرکت کریں گے ۔پروگرام میں اجوکا تھیٹر کی فنکار ٹیم مدیحہ گوہر کی زیر ڈائریکشن بنے مقبول سٹیج کھیلوں سے مختلف سین پر اداکاری کریں گے اور ڈراموں میں شامل موضوعاتی گیتوں کی پرفارمنس بھی پروگرام کا حصہ ہوگی ریفرنس میں امریکہ ، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے تھیٹر گروپس اور فنکاروں کی جانب سے مدیحہ گوہر کیلئے بھیجے جانے والے خصوصی پیغام بھی حاضرین کو سنائے جائیں گے جبکہ شرکت کرنے والے تمام فنکار پاکستان میں تعمیری تھیٹر کے فروغ میں مدیحہ گوہر کے کردار پر اظہار خیال کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں