37

انر پاکستان کرکٹ لیگ کا چیمئن کونسا تھیٹر بنا؟ فیصلہ ہوگیا

لاہور (انر پاکستان آن لائن) انر پاکستان کرکٹ لیگ 2018 کا میلہ ملتان روڈ پر واقع کرکٹ اکیڈمی میں سجایا گیا جس میں لاہور کے تمام تھیٹروں کی ٹیموں نے حصہ لیا اور فائنل مقابلے میں شالیمار فالکن اور الحمرا پینتھرز کی ٹیم پہنچ پائی- فائنل مقابلے میں الحمرا پینتھرز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

تو اوپننگ کے لئے توقیر اور اسامہ کو بھیجا- جس میں توقیر صرف 3 اسکور بنا کر ہی پویلین چلتے بنے جبکہ اسامہ بھی صرف 1 اسکور بنا پایا- افروز خان اپنی ڈوپتی کشتی کو سہرا دینے کے لئے میدان میں آئے اور 4 اسکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے- جبکہ صابر علی گاگا 1 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگیا جبکہ بابر 2 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور مخالف ٹیم کو جیتنے کے لئے 18 اسکور کا حدف دیا-
شالیمار فالکن کی طرف سے 18 رنز بنا کر فائنل اپنے نام کرنے کے لئے اداکار شاہد خان اور عادل میدان میں اترے تو اداکار شاہد خان نے 5 اسکور بنا کر آوٹ ہوگئے- اور عادل 9 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے- جبکی شجر عباس بھی ناٹ آوٹ گئے- اور انر پاکستان کرکٹ لیگ ک میلہ جیت لیا- اس میچ کے بہترین کھلاڑی عادل قرار پائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں