11

انر پاکستان کرکٹ لیگ: قتالہ وارئیرز یا پری کوئینز؟ فائنل میلہ کس نے جیتا؟

لاہور (انر پاکستان آن لائن) انر پاکستان کرکٹ لیگ کے گرلز کے فائنل مقابلے میں قتالہ وارئیرز اور پری کوئینز کی ٹیمیں میدان میں اتریں- جس میں پری کوئینز کی ٹیم کی طرف سے اداکارہ سنہری خان اور اقرا میدان میں اتریں تو اداکارہ اقرا نے 18 اسکور بنائے جبکہ سنہری خان نے 7 رنز بنائے اور

اس طرح مقررہ 4 اوورز میں مجموعی طور پر 27 اسکور بنا پائیں-
قتالہ وارئیرز کی طرف سے 28 رنز کا حدف پانے کے لئے اداکارہ رائمہ خان اور شانزہ میدن میں اتریں تو داکارہ رائمہ خان صرف 2 اسکور ہی بنا پائیں اور آوٹ ہوگئیں- جبکہ اداکارہ شاہزنہ 9 اسکور بنا پائیں- اداکارہ میگھا نے 2 اسکور بنائے جبکہ پنکی صرف 4 اسکور بنا پائیں- اور میچ برابر ہو گیا- تو شائقین کرکٹ کی دلچسپی مزید بڑھ گئی- اور اس طرح میچ سوپر اوور مرحلے میں داخل ہوگیا- جس میں پری کوئینز کی طرف سے اقرا اور سنہری خان بیٹنگ کے لئے آئیں تو اداکارہ سنہری خان نے پہلی ہی گیند پر چھکا داغ دیا- اس سوپر اوور میں اداکارہ اقرا نے 11 اسکور بناے جبکہ اداکارہ سنہری خان نے 1 اسکور بنایا اور اس طرح سوپر اوور مٰں پری کوئینز نے 12 اسکور بنائے- قتالہ وارئیرز کی طرف سے 12 رنز کا حدف عبور کرنے کے لئے اداکارہ میگھا اور شانزہ میدان میں اتریں اور سوپر اوور میں صرف 7 اسکور بنا پائیں اس طرح یہ فائنل مقابلہ پری کوئینز نے جیت لیا- اس فائنل مقابلے کی بہتی کھلاڑی اداکارہ اقرا قرار پائیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں