13

انر پاکستان کرکٹ لیگ: دوسرا سیمی فائنل کون جیتا؟

لاہور (انر پاکستان آن لائن) انر پاکستان کرکٹ لیگ کا دوسرا سیمی فائنل محفل رائلز اور شلیمار فالکن کے درمیان کھیلا گیا جس میں محفل رائلز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اوپننگ کے لئے رضا اور تبسم میدان میں اترے- تو رضا 4 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے- جبکہ تبسم کو

شاہد خان نے صرف 2 رنز پر ہی پویلین کی راہ دکھا دی- سنی ملک بیٹنگ کے لئے آئے اور 8 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے- عامر سوہنا بیٹنگ کرنے آئے تو صفر اسکور پر ہی آوٹ ہوگئے- عمران بیٹنگ کرنے میدان میں آیا تو 9 اسکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے- اس طرح محفل رائلز مقررہ 4 اوورز میں 28 اسکور بنا سکی-
شالیمار فالکن کی طرف سے عادل ور شاہد خان بیٹنگ کرنے میدان میں آئے تو عادل صرف 4 اسکور بنا کر عمران کی بال پر آوٹ ہوگئے- شاہد خان نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 16 سکور بنائے جبکہ عامر نے 7 سکور بنا کر اس میچ میں فتح حاصل کرلی اور فائنل مقابلے میں پہنچ گئے- اس میچ کے بہترین کھلاڑی شاہد خان قرار پائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں