56

انر پاکستان کرکٹ لیگ: پہلا سیمی فائنل کس ٹیم نے جیتا؟

لاہور (انر پاکستان آن لائن) انر پاکستان کرکٹ لیگ کا میلہ ملتان روڈ پر سجایا گیا جہاں پہلا سیمی فائنل الحمرا پینتھرز اور تماثیل ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں الحمرا پینتھرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا- جس میں خضر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گیا تو افروز خان میدان میں اترے

اور صرف 4 رنز بنا سکے. اور مقررہ 4 اوورز میں پہلے کھیلتے ہوئے 34 رنز بنائے- تماثیل ٹائیگرز کی ٹیم بیٹنگ کرنے میدان میں اتری تو قیصر پیا اور قاسم اوپنگ بلے بازی کرنے آئے تو قیصر پیا صرف 2 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے جبکہ قاسم 3 اسکور بنا کر پویلین لوٹ گئے- نسیم وکی 8 رنز بنا کر نٹ آوٹ رہے اور ٹوٹل اسکور 17 تک پہنچایا- اس میچ میں فتح یابی کا سہرا الحمرا پینتھرز کے سر رہا اور اسماہ مین آف دی میچ قرار پائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں