29

دنیا کی طویل ترین ہوائی جہاز کی فلائٹ کن دو شہروں کے درمیان ہوتی ہے؟ یہ خبر پڑھ کر اپنے جنرل نالج میں اضافہ کیجیے

سنگاپور(انر پاکستان آن لائن) سنگاپور ائیرلائنز دنیا کی طویل ترین پرواز متعارف کرانے کے لیے تیار ہے جس کے دوران طیارہ فضاءمیں 19 گھنٹے گزارے گا۔طیارے بنانے والی معروف کمپنی ائیربس کی جانب سے رواں سال کسی وقت نئے اے 350-900 الٹرا لانگ رینج (یو ایل آر) جیٹ متعارف کرائے جائیں گے اور سنگاپور ائیرلائنز پہلی فضائی کمپنی ہوگی

جسے یہ طیارے ملیں گے۔ اس فضائی کمپنی نے اس طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز رواں ماہ کے شروع میں کی تھی۔یہ فضائی کمپنی سنگا پور اور نیویارک کے درمیان بلاتعطل پرواز کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے دوران طیارہ 9 ہزار 521 میل کا فاصلہ 19 گھنٹے میں طے کرے گا۔یہ نیا طیارہ فضاءمیں 11 ہزار 150 میل تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ عام اے 350 کے مقابلے میں 1800 میل زیادہ ہے۔یہ طیارے طیارے میں سفر کرنے والے عام عارضے جیٹ lag کے نمٹنے کے لیے لائٹنگ اور ہوا کے ایسے گردشی نظام سے لیس ہوگا جو کہ ہر 2 منٹ میں ہوا کو نیا کرے گا۔اس وقت دنیا کی طویل ترین پرواز قطر ائیرویز کی ہے جو کہ دوحا، قطر سے نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ کے درمیان سفر کرتی ہے۔اس پرواز کے دوران 9 ہزار 32 میل کا فاصلہ 18 گھنٹے میں طے کیا جاتا ہے۔دوسری طویل ترین پرواز بھی آسٹریلین شہر پرتھ سے لندن کے درمیان چلتی ہے جس میں 9 ہزار 9 میل کا فاصلہ 17 گھنٹے میں طے کیا جاتا ہے۔سنگا پور نے 7 یو آر ایل جیٹ طیاروں کا آرڈر دیا ہے جو کہ اس فضائی کمپنی کے طویل فاصلوں کی منازل میں اضافہ کرے گا۔یہ فضائی کمپنی اگلے سال سنگاپور سے لاس اینجلس کے درمیان نان اسٹاپ پرواز شروع کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے جو کہ 15 گھنٹے میں طے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں