66

بجلی کے بے تحاشہ بلوں کے ستائے عوام کے لیے دھماکہ خیز بریکنگ نیوز: فی یونٹ قیمت میں ناقابل یقین کمی کی خبر آ گئی

اسلام آباد (انر پاکستان آن لائن) نیپرا نے مارچ کیلئے بجلی 1 روپیہ 88پیسے فی یونٹ سستی کر دی ، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔ بجلی کی قیمت میں کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ کمی کا اطلاق مارچ کے بلوں پر ہو گا۔ صارفین کو 15 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ 300 یونٹس بجلی استعمال کرنیوالے صارفین

ریلیف سے محروم رہیں گے ۔ اس کمی کااطلاق کراچی کے شہریوں اور زرعی صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔ لاہور سمیت کئی شہروں میں طویل لوڈشیڈنگ جاری، کاروبار زندگی متاثر، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ گوجرانوالہ میں گیس کی عدم دستیابی اور بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف خواتین کا احتجاجی مظاہرہ، مشتعل مظاہرین نے احتجاجاً بجلی کے بل پھاڑ دئیے جبکہ ایک گاڑی کے شیشے بھی توڑے۔کھیالی میں گذشتہ کئی روز سے گیس کی عدم دستیابی اور بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور مین شاہرا ہ کھیالی بلاک کر دی۔ خواتین کا کہنا تھا ان کے گھروں میں کئی روز سے گیس دستیاب نہیں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی عروج پر ہے اور اس کے باوجود انہیں بجلی کے بل تین گنا بھجوا دئیے گئے ہیں۔ حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے ہم بھی حکومت کے خلاف عمران خان کے ساتھ دھرنے میں شامل ہو جائیں، مشتعل مظاہرین نے بجلی کے بل پھاڑ دئے جبکہ ایک گاڑی کے شیشے بھی توڑ دئے۔ اطلاع پر کھیالی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی گیس کی بحالی اور بلوں کی درستگی کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

علاوہ ازیں سوہدرہ سے نامہ نگار کے مطابق شہر سوہدرہ اور گردونواح کے علاقہ اور متعدد بیلا کے دیہات میں شدید گرمی اور حبس میں بجلی کا 16,16گھنٹے بند ہونا حکومت کے لئے لمحہ فکریہ اور عوام کے لئے کسی بڑے عذاب سے کم نہیں۔ پیرمحل سے نامہ نگار کے مطابق بجلی کے اوور بلنگ پر سینکڑوں صارفین نے ٹرالیوں پر سوار ہو کر گرڈ سٹیشن کا گھیرائو کر لیا۔گائوں 289گ۔ ب ،290گ۔ ب اور 288گ۔ ب کے سینکڑوں صارفین نے ماہ جولائی کے بلوں میں زائد یونٹ ڈالے جانے پر گرڈ سٹیشن کا گھیرائو کر تے ہوئے محکمہ واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے سینہ کوبی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں