25

بجٹ 19-2018: کن کن گاڑیوں پر حکومت نے ٹیکس میں کمی کی ہے؟ نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (انر پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل قومی اسمبلی میں نئے مالی سال 2018-2019 کے بجٹ کی تجاویز پیش کر رہے ہیں جس کے دوران انہوں نے، گاڑی خریدنے کی خواہش رکھنے والے افراد کو خوشخبر ی سناتے ہوئے کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی درآمد پر عائد کسٹم ڈیوٹی

کی شرح 50 فیصد کم کر کے 25 فیصدکر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ بجلی کی گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشن پرعائد 16 فیصد کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے، بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ بھی ہوگی، الیکٹرک گاڑیوں کی اسمبلی کے لیے سی کے ڈی کٹ 10 فیصد کی رعایتی شرح پر درآمد کرنے کی تجویز ہے، ایل ای ڈی پارٹس اورخام مال پرعائد 5 فیصد کسٹم ڈیوٹی واپس لینے کی تجویز ہے۔جبکہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کر دیاہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے سخت احتجاج بھی دیکھنے میں آیا ہے تاہم وزیر خزانہ نے نئے بجٹ میں فلم انڈسٹری اور ڈرامہ انڈسٹری کیلئے بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر میں تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مستحق فنکاروں کیلئے مالی مدد کیلئے خصوصی فنڈ بھی قائم کیا جائے گا جبکہ انڈسٹری کی بحالی کے لیے 4 نکاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فلم پرسرمایہ کاری پر 5 سال تک انکم ٹیکس پر 50 فی صد چھوٹ کی تجویز ہے۔ جس سے پاکستانی فلم انڈسٹری بحالی کی راہ پر گامزن ہوجائے گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں