32

شام پر حملے کیوں کیئے؟ امریکا جھوٹ بولتا ہے، امریکی عوام ہی ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف نکل پڑے، حکومت مخالف ریلی، شدید احتجاج شروع

دمشق (انر پاکستان آن لائن) شام پر حملے کے خلاف امریکی عوام نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا ، شکاگو میں حکومت مخالف ریلی نکالی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا حکومت جھوٹ بولتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیکڑوں لوگوں نے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا، ان پر لوگو امریکا جھوٹ بول رہا ہے ، شام میں جنگ بند کرو اور امریکا شام سے نکل جاؤ
جیسے نعرے درج تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا امریکا جھوٹ بولتا ہے اور ایک آزاد ملک میں فوجی مداخلت کے لئے غلط جواز پیش کر رہا ہے، ہر ملک کے شہریوں کو اپنے مقدر کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیئے، شام کے شہر دوما پر مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے پر امریکا اور اس کے اتحادیوں نے تیرہ اپریل کو شام پر میزائلوں سے حملے کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں