21

کیا موجودہ حکومت وفاقی بجٹ پیش کریگی یا نہیں؟ صبح صبح بڑی خبرآ گئی

اسلام آباد (انر پاکستان آن لائن) تیزی سے بدلتی ہوئی ملکی صورتحال میں موجودہ حکومت وفاقی بجٹ پیش کرے گی یا نہیں اس کا فیصلہ آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی انتہائی اعلیٰ سطحی اجلاس میں مشاورت سے کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ملک کو درپیش سنگین سیاسی ومعاشی بحران کے باوجود امور حکومت جرأت دانشمندی تدبر سے چلا رہے ہیں

اگرچہ ان کی حکومت 31 مئی 2018 کو آئینی معیاد پوری کرکے خودبخود یکم جون 2018 کو ختم ہوجائے گی لیکن قوم سے کئے گئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آخری دن اور آخری منٹ تک ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں آئینی و قانونی قدم اٹھاتے رہنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اسی بنیاد پر آج 14 اپریل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وفاقی بجٹ 27 اپریل کو پیش کرنے یا نہ کرنے کا تاریخی فیصلہ ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی خصوصی شرکت خارج از امکان نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں