61

لاہور: ایم بی اے کی طالبہ کے ساتھ راہ چلتے ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ ہر آنکھ اشکبار ہو گئی

لاہور (ویب ڈیسک) شاہدرہ کے علاقہ میں ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے ایم بی اے کی طالبہ میٹروپل کراس کرتے ہوئے نیچے گرکر جاں بحق ہو گئی۔ شیخوپورہ کے رہائشی محنت کش دلاور کی بیٹی 23سالہ نشاط بی بی ایم بی اے کی طالبہ تھی، گزشتہ روز اپنے رشتہ داروں سے ملنے شاہدرہ چوکی بیگم کوٹ کے علاقے میں آئی ہوئی تھی واپسی پرسڑک پر ٹریفک کا رش ہونے کی وجہ سے میٹروبس کے جنگلے کے ذریعے پل پر چڑھنے کی کوشش کے دوران نیچے گرگئی

جس سے اس کے سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں ،اسے فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ چل بسی ۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی جس پر انہوں نے موقع پر پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں