172

نامور تھیٹر اداکارہ پر فائرنگ، وہ اداکارہ کون ہے؟

فیصل آباد (انر پاکستان آن لائن)‌ اسٹیج انڈسٹری کی نامور اداکارہ شیزا بٹ پر ایک مرتبہ پھر نامعلوم افراد کی فائرنگ، حملہ آور فرار، تفصیلات کے مطابق اداکارہ شیزا بٹ فیصل آباد کے منروا گولڈ تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ “جی آیاں نوں” میں پرفارم کر رہی ہیں- اداکارہ شیزا بٹ جب ڈرامہ میں پرفارم کرنے کے بعد ہوٹل واپس جا رہی تھیں کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے اور ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تام اداکارہ فائرنگ کے نتیجے میں محفوظ رہیں- انر پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ شیزا بٹ کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی جبکہ دوسرا شلوار قمیض میں ملبوس تھا تاہم انہوں نے چہرے کپڑے سے چھپا رکھے تھے- پولیس نے گاڑی قبضے میں لیکر درخواست دئر کر لی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں