25

بریکنگ نیوز: فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما پر حملہ، ہلاکت کی اطلاعات موصول

فیصل آباد (ویب ڈیسک) میں پی ٹی آئی رہنما کے شوروم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ پی ٹی آئی چئیرمین پی پی 67 لکی شاہ کے کار شو روم پر ہوئی جس کے نتیجے میں 23 سالہ ارتضیٰ جٹ

نامی نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ 15 سے زائد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔فائرنگ کا واقعہ تھانہ مدینہ ٹاؤن کی حدود میں رات اڑھائی بجے کے قریب پیش آیا۔ لکی شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شوروم پرفائرنگ کرنے والوں میں چک جھمرو کا شانی ڈھلوں شامل ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملزمان شراب پی کرآئے اور جھگڑا شروع کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سےقبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں پرویز پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، فائرنگ سے میاں پرویز شدید زخمی ہوگئے، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ جہلم کے علاقے باگڑیاں میں پیش آیا،رہنما پی ٹی آئی میاں پرویز پیشی پر عدالت جارہے تھے کہ مسلح افراد نے راستے میں روکا اور اندھا دھند فائرنگ کردی- میاں پرویز کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیاتاہم ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ سیاسی رنجش کا نتیجہ ہے جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے ، ملزمان کی گرفتاری کے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ، تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں