88

سال 2018 کے لیے خصوصی خلانورد گڑیا متعارف

نیویارک (انر پاکستان آن لائن) بچیوں کے لیے گڑیا بنانے والی امریکی کمپنی نے سال 2018 کے لیے خصوصی خلانورد گڑیا متعارف کروا دی، سی این این کی رپورٹ کے مطابق 11 برس کی چلیئن- امریکن لڑکی لوسیانا ویگا نامی گڑیا نے سب کو متاثر کردیا ہے- جو مریخ پر جانا چاہتی ہے- کمپنی کا کہنا ہے کہ لوسیانا کا کردار یہ سوچ کر تخلیق کیا ہے کہ چھوٹی بچیوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں دلچسپی کو فروغ دیا جاسکے- کمپنی نے لوسیانا ویگا کو رواں برس 2018 کی خصوصی ایسٹرونوٹ گڑیا قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں