62

کیا آپ جانتے ہیں؟ ابلے چاول کھانے سے آپ ذیابیطس کے مریض بن سکتے ہیں،پ ڑھیے ماہرین کی حیران کن تحقیق

کراچی (انر پاکستان آن لائن) چاول پاکستان میں لوگ بڑے شوق سے کھاتے اور یہ بڑی مرغوب غذا سمجھی جاتی ہےکچھ لوگ تو تین وقت بھی چاول کھاتے ہیں جب کہ اکثر لرکیوں میں چاول کھانے کا شوق زیادہ دیکھنے میں آتا ہے۔ اگر آپ چاول کھانے کے شوقین ہیں تو آپ کے لئے پھر بری خبر ہے کہ اس کی وجہ سے آپ کے جسم کو بہت زیادہ نشاستے کی مقدار مل رہی ہے جو کہ آپ کے لئے خطرناک ہے۔ ایشیائی باشندوں کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ ان میں ذیابیطس کی شرح زیادہ ہے جس کی وجہ جہاں دیگر عادات ہیں وہیں چاول کھانا بھی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چاول انسان کے لئے اس قدر خطرناک ہیں کہ ان کی وجہ سے انسان کا شوگر لیول اس قدر بڑھ جاتا ہےکہاسے ذیابیطس بھی لاحق ہوسکتیہے۔ اگر روزانہ چاول کھائے جائیں توذیابیطس ہونے کا امکان11فیصد بڑھ جاتا ہے۔ چاولوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ زیادہ نقصان دہ نہیںحالانکہ یہ بہت ہی خطرناک ہوتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ ایک چاولوں کے پیالےچاولوں کے پیالے میں اتنی کاربوہائیڈریٹس ہوتی ہے جتنی کوکاکولا کے ایک کین میں۔جب یہ کاربز چینی میں تبدیل ہوتی ہیں تویہ فوری خون میں شامل ہوکرجسم میں داخل ہوجاتی ہے۔روزانہ چاول کھانے سے گردوں کونقصان پہنچتا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں