2,790

اداکارہ ماہین خان کی تھیٹر میں جوتوں سے چھترول، شرمناک وجہ سامنے آگئی

راولپنڈی (انر پاکستان آن لائن) اسٹیج کی نامور اداکارہ ماہین خان کی شبستان تھیٹر میں جوتوں سے چھترول، تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہین خان راولپنڈی کے مقامی تھیٹر میں پرفارم کر رہی ہیں جہاں ان کے ساتھ سینئر اداکارہ وفا خان بھی ڈرامے میں پرفارم کر رہی ہیں- گذشتہ روز اداکارہ ماہین خان اور وفا خان کے درمیان کسی بات پر تو تکار شروع ہو گئی جو بعد میں جوتوں کی چھترول پر جا کر ختم ہوئی. انر پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ وفا خان کا کہنا تھا کہ ماہین خان جب سے ڈرامے میں کام کرنے آئی ہے تب سے میرے خلف منفی پروپیگنڈا کر رہی ہے- وفا خان نے بتایا کہ ماہین خان نے رات کے وقت تماش بینوں کے ساتھ منفی سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہے جس سے تمام فنکاروں کی بدنامی ہو رہی ہے- اسے بہت بار سمجھایا کہ میں تمہاری سینئر ہوں میرے بارے میں منفی باتیں مت کرو لیکن یہ باز نہیں آئی جس پر مجبورا مجھے اس کی چھترول کرنا پڑی ہے- وفا خان کا کہنا تھا کہ کچھ لڑکیاں راتوں رات امیر ہونے کے شکر میں ہی ایسے گھٹیا کام کر رہی ہیں جن کے خلاف کریک ڈاون ہونا چاہئیے- دوسری طرف انر پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ماہین خان کا کہنا تھا کہ پروڈیوسر نے ناقص پرفارمنس پر وفا خان کو ڈرامے سے نکالا تو اس نے یہ غصہ مجھ پر نکالا ہے- میں نے کسی کے خلاف کوئی بات نہیں کی- یاد رہے کہ دونوں اداکارائیں راولپنڈی کے شبستان تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ “لڑکی نمبر ون” میں پرفارم کر رہی تھیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں