2,494

پولیس کا چھاپہ، صوبیہ خان جوتے چھوڑ کر بھاگ گئی، لیکن کیوں؟

لاہور (انر پاکستان آن لائن) پولیس کا چھاپہ،تھیٹر انڈسٹری کی معروف اداکارہ صوبیہ خان ڈانس ریہرسل کرتے پولیس کے خوف سے جوتے چھوڑ کر بھاگ گئی، تفصیلات کے مطابق ملتان روڈپر واقع باری تھیٹر میں قائم کوریو گرافر عدیل کی ڈانس اکیڈمی پر پولیس نے چھاپہ مارا. جہاں ادکارہ صوبیہ خان ڈانس ریہرسل کر رہی تھیں لیکن پولیس کے چھاپہ مارتے ہی اداکارہ صوبیہ خان اپنے جوتے چھوڑ کر بھاگ گئی.معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عدیل کوریوگرافر کا کسی ڈانسر لڑکے سے جھگڑ اہوا اور اس نے اس ڈانسر لڑکے پر تشددکیا جس پر اس ڈانسر لڑکے نے پولیس کو اطلاع کردی .موقع پر پہنچتے ہی پولیس نے ڈانس اکیڈمی میں‌عدیل کی گرفتاری کے لئے چھأپہ مارا جہاں‌پر صوبیہ خان بھی اپنی ڈانس ریہرسل کررہی تھیں‌.جو موقع سے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہو گئیں‌…علا وہ ازیں‌عدیل سے جب پولیس نے پوچھ گچھ کی تو مذکورہ ڈانسر لڑکے سے اختلافات سامنے آئے .جس پر پولیس نے دونوں‌کے درمیان صلح‌صفائی کروانے کی کوشش کی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں