3,763

اداکارہ آفرین خان کا برہنہ رقص، کیپری تھیٹر “سیل”

لاہور (انر پاکستان آن لائن) اداکارہ آفرین خان کے برہنہ رقص پر گوجرانوالہ آرٹس کونسل کا ایکشن، کیپری تھیٹر سیل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق اداکارہ آفرین خان گوجرانوالہ کے کیپری تھیٹر میں پرفارم کر رہی تھی جہاں انہوں نے گذشتہ رات دوران پرفارمنس پنجابی گیت پر اپنی قمیض اوپر اٹھا دی اور ڈرامہ بینوں سے داد لینے کے چکر میں برہنہ رقص شروع کر دیا جس پر گوجرانوالہ آرٹس کونسل نے سخت ایکشن لیتے ہوئے “کیپری تھیٹر” سیل کر دیا ہے اور انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ اپنے کسی بھی ڈرامے میں اداکارہ آفرین خان کو کاسٹ نہ کریں ورنہ ن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں